چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے 2019 بیجنگ عالمی باغبانی ایکسپو میں شرکت کرنے والے غیرملکی رہنماؤں اور ان کی بیگمات کے ہمراہ اٹھائیس اپریل کو بیجنگ میں باغبانی نمائش کا دورہ کیا.
شام سات بجے شی جن پھنگ اوران کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے چینی پویلین میں غیر ملکی رہنماؤں اور ان کی بیگمات کو خوش آمدید کہا۔ سب نے ملکر بیجنگ عالمی باغبانی ایکسپو کے حوالے سے موضوعاتی فلم دیکھی اور گروپ تصویر بنائی. شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی پویلین میں علاقائی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے، جس میں نہ صرف خوبصورت باغبانی کی کہانیاں بتائی گئی ہے بلکہ چین کی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کی کامیابیوں کو بھی دکھایا گیا ہے . جس سے ہم نہ صرف شاندار باغبانی دیکھ سکتے ہیں بلکہ چین اور دنیا کی کی سبز زندگی اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لئے خواہش کو بھی محسوس کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان ، نیپال ، کمپوڈیا اور سنگاپور سمیت دس ممالک کے باغوں کا دورہ کیا۔
غیر ملکی رہنماؤں نے باغبانی ایکسپو کی بڑی تعریف کی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ چین کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے تاکہ مشترکہ طور پر رنگا رنگ اور خوبصورت گھر کی تعمیر کی جا سکے۔