دفتر خارجہ نے امریکہ کی وفاقی رجسٹری کی جانب سے قونصلر امور سے متعلق نئے قواعد و ضوابط متعارف کرانے کے بارے میں نوٹیفکیشن کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تارکین وطن کی واپسی سمیت قونصلر امور پر بات چیت جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک ان امور پر اپنے متعلقہ قوانین کے مطابق دوطرفہ مذاکرات کر رہے ہیں جس میں واضح پیش رفت ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی حکومت اسلام آباد میں اپنے سفارت خانے میں قونصلر کی کارروائیاں معمول کے مطابق جاری رکھے گی اور جاری مذاکرات سے پاکستان کے حصول کے درخواست گزار متاثر نہیں ہونگے۔
یہ خبر پڑھیئے
اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو کلینیکل ٹرائلزکرنے کا لائسنس مل گیا
ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فیز 3 …