تازہ ترین
شہنشاہ ظرافت منور ظریف کی 43 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے!

شہنشاہ ظرافت منور ظریف کی 43 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے!

شہنشاہ ظرافت کا خطاب پانے والے نامور پاکستانی کامیڈین منور ظریف کی 43 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

اپنی بے ساختہ اداکاری سے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دینے والے منور ظریف 2 فروری 1940 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1961 میں فلم ڈنڈیاں سے کیا۔ ان کے کیرئیر کی لازوال فلم بنارسی ٹھگ رہی جس میں منور ظریف نے مختلف گیٹ اپ کئے اور اپنے ورسٹائل اداکار ہونے کی مہر ثابت کر دی۔
ہیرو کے طور پر انکی قابل ذکر فلموں جیرابلیڈ، شریف بدمعاش، رنگیلا اور منورظریف، نوکر ووہٹی دا، رنگیلا عاشق اور دوسری کئی فلمیں شامل ہیں جبکہ 1971، 1973، اور 1975 میں انہیں عشق دیوانہ، بہارو پھول برساؤ اور زینت میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈ دیئے گئے۔ رنگیلااور منور ظریف کی فلمی جوڑی کو فلم کی کامیابی تصور کیا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنے بیس سالہ کیرئیر میں تین سو پچیس فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
منور ظریف 29 اپریل 1976 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے مگر ان کے ادا کئے ہوئے کردار انہیں آج بھی انہیں مداحوں کے دلوں میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons