چینی صدر آسٹریا وزیر اعظم ملاقات!

چینی صدر کی آسٹریا کے وزیر اعظم سے ملاقات!

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے انتیس اپریل کو بیجنگ میں آسٹریا کے وزیراعظم سبسٹئین کوارڈز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ اور سولہ پلس ایک تعاون میں آسٹریا کےمثبت طو رپر حصہ لینے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان بنیادی مفاہمت سے متعلق اختلاف نہیں ہے اور تعاون کو مضبوط بنانا فریقین کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔

سبسٹئین کوارڈز نے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریا اصلاحات و کھلے پن کو فروغ دینے والے ان اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے جن کا شی جن پھنگ کی جانب سے اعلان کیا گیا علاوہ ازیں آسٹریا یورپ – چین تعلقات کی ترقی کے لیے بھی اپنی خدمات سرانجام دینے کا خواہاں ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons