پاکستانی اور امریکی حکام کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے جس میں افغان امن مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق امریکی خصوصی مشیر برائے افغان امن مذاکراتی عمل زلمے خلیل زاد اور پرنسپل ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تھے۔ خیال رہے کہ امریکی اور پاکستانی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت کو آئندہ کچھ روز میں قطر میں ہونی والے امن مذاکراتی عمل سے متعلق طالبان سے بات چیت کے تناظر میں اہم تصور کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ یہ ملاقات ‘معمول کی دو طرفہ تعلقات اور افغان امن مذاکراتی عمل کے حوالے سے مشاورت کا حصہ ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
چینی صدر شی جن پھنگ کا شنگھائی اور جانگ سو کا دورہ
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین کے صدر مملکت اور مرکزی …