تازہ ترین
دو ماہ سے بھارت بے پناہ جھوٹ بول رہا ہے، ترجمان پاک فوج

دو ماہ سے بھارت بے پناہ جھوٹ بول رہا ہے، ترجمان پاک فوج!

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یاد رکھے یہ 1971 نہیں ہے اور اگر اس وقت آج کا یہ میڈیا ہوتا تو 1971 کا سانحہ کبھی نہیں ہوتا۔ آصف غفور نے کہا کہ ہم نے بھارتی حملے میں ایک ہی پائلٹ گرفتار کیا تھا، ایک ہی پائلٹ کی دو جگہ سے گرفتاری کی رپورٹ آئی تھی اس وجہ سے غلطی سے دو پائلٹ کی گرفتاری چل گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو جواب دیا تھا کہ پلوامہ حملہ میں پاکستان ملوث نہیں ہے۔ جھوٹ کا جواب ایک بار ہی دیا جاتا ہے بار بار نہیں۔ بھارت نے اس کے باوجود پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔ آصف غفور نے کہا کہ ہم نے بھارت کے دو جہاز مار گرائے جسے پوری دنیا نے دیکھا اور اگر بھارت نے ہمارا ایف سولہ گرایا تو وہ کہاں گیا؟ ہم نے بھارت کے حملے کو ناکام بنایا اور میڈیا کو لے جا کر بھی دکھایا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

سی ایم جی کی طرف سے مربوط میڈیا برانڈ نگ سرگرمیاں ایشیائی ممالک میں لانچ ہوئیں

ہانگ چو میں منعقد ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز کے موقع پر  چائنا میڈیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons