قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن حسن خان

قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن حسن خان!

کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور میگا ایونٹ میں میرٹ کا خیال رکھا گیا تو پاکستان ضرور جیتے گا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرکٹ کمیٹی کے چیرمین محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ کوئی ممبر کچھ بھی کہے کرکٹ کمیٹٰی کا وجود ہے اور میں پی سی بی کی کمیٹی کا چیئرمین ہوں، چیئرمین بورڈ سے جب بھی بات ہوتی ہے وہ کمیٹی کے بارے میں ضرور پوچھتے ہیں۔ محسن حسن خان نے کہا کہ ڈیپارٹمن کرکٹ کا پاکستان میں ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے، میں خود ڈیپارٹمنٹل ٹیم سے کھیلتا تھا، جلد چیئرمین پی سی بی سے ملاقات متوقع ہے اوراحسان مانی سے ملاقات کے بعد ہی ڈیپارٹمن کرکٹ کے حوالے سے اصل تصویر منظر عام پر آئے گی جب کہ ملاقات کے بعد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ پر اپنا نقطہ نظر پیش کروں گا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم کی ایک بار پھر مخالفت کردی، ورلڈکپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ورلڈکپ میں میرٹ کا خیال رکھا گیا تو پاکستان ضرور جیتے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین- امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا قیام

 چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی اجلاس میں طے پانے والے اہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons