دوسری جانب سینئرڈائریکٹر ڈاکٹر بیربل نےبھی اسپتالوں میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے ایمرجنسی وارڈز قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر بیربل نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نےگزشتہ روز کراچی کے لیے ہیٹ ویوالرٹ جاری کیا تھا جس کے مطابق شہر میں یکم سے3 مئی کے دوران سمندرسے چلنے والی ہوا بند رہے گی جبکہ شمالی اور شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔ ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔