وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق اعلامیہ جاری

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق اعلامیہ جاری …

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کی دعوت پر25 سے 28 اپریل تک چین کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم نے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی۔وزیراعظم عمران خان نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی تقریب سے کلیدی خطاب کیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم بیجنگ انٹرنیشنل ہارٹیکلچرنمائش میں بھی شریک ہوئے جہاں انہوں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم چینی صدر کی جانب سے عالمی رہنماؤں کو دی گئی ضیافت میں بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم عمران خا ن نے لیڈرزراؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ عمران خان نے فورم میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے حوالے سے ڈیجیٹل رابطوں، افرادی قوت، ثقافتی رابطے اور نالج کے شعبوں کے حوالے سے تجاویز دیں۔ وزیراعظم کے وفد میں وزراء اور اعلیٰ حکام شامل تھے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستانی وفد نے چین کے صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلئہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور چین کی قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں جنوبی ایشیا اور افغانستان میں امن و سلامتی کے امور پر بھی تبادلئہ خیال کیا گیا۔
27اپریل کو وزیراعظم اور وفد کے اعزاز میں چینی نائب صدر نے ضیافت کا اہتمام کیا۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں نے باہمی تعلقات اور سی پیک پر بات چیت کی۔ دونوں ملکوں نے کثیر الجہتی سٹریٹیجک تعلقات کے استحکام کا اعادہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان آذاد تجارت معاہدے اور ایم ایل ون منصوبے سمیت مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی مختلف ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی تاجکستان، ازبکستان، مصر، ملائشیا، ایتھوپیااور جمہوریہ کرغز کے سربراہان سے ملاقاتیں اور بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف اور سی ای او ورلڈ بینک سے ملاقات ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے چین پاکستان تجارت و سرمایہ کاری فورم سے بھی خطاب کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو کلینیکل ٹرائلزکرنے کا لائسنس مل گیا

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فیز 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons