انتیس اپریل کوچین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیجنگ میں نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ چین نیپال کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں نیپال کی شرکت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ چین اور نیپال کو بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے اور چین-نیپال سرحد پار اقتصادی تعاون زون کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیئے۔ چین نیپال کے ساتھ دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچانے کی کوشش کرتا رہے گا۔
نیپالی صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ نے نیپال- چین تعاون کے لیے بہت اچھا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیپال ایک چین کی پالیسی پر قائم ہے اور اپنی سرزمین پر چین کے خلاف کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دیتا۔ ملاقات کے بعد دونوں صدور نے باہمی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔