دو ہزار انیس بیجنگ عالمی باغبانی ایکسپو کا اٹھائیس اپریل کو افتتاح ہوا. چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے افتتاحی تقریب سے اہم تقریر کی جس میں انہوں نے ماحولیاتی تمدن کی بنیاد پر ماحول دوست ترقی کے راستے پر گامزن ہونے کی اپیل کی۔ عالمی برادری نے اس اہم تقریر کو بہت سراہا۔
بین الاقوامی باغبانی پر وڈیو سر ایسوسی ایشن کے صدر برنارڈ اوسٹروم نے کہا کہ ماحول دوست ترقی کے میدان میں چین متعدد پہلوؤں سے دنیا میں پیش پیش ہے. توقع ہے کہ بیجنگ عالمی باغبانی ایکسپو کے موقع پر دنیا ماحول اور عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے چین کی طرف سے کی گئی کوششوں کو دیکھے گی. روس کے اکیڈمی آف فارسٹ ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے محقق آئی گور اشاکوف کا خیال ہے کہ حالیہ برسوں میں، چین نے ماحول کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں. ماحول دوست ترقی کے لئے چین کی کوششوں کی خوب تعریف کی جا رہی ہے. سنگاپور ڈاؤ لونگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے صدر کوہ چن یی نے کہا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی حیثیت سے، چین نے حالیہ برسوں میں بین الاقوامی برادری میں ماحول دوست تصور کو فروغ دینے اور اس کو عمل میں لانے کی کوشش کی ہے جو نہ صرف ترقی پزیر بلکہ ترقی یافتہ ممالک کے لئے بھی قابل تقلید ہے.