پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کے حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، یہ دن شکاگو میں مزدوروں کی جانب سے کے جانے والے احتجاج پر امریکی حکومت کی جانب سے تشدد کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ یکم مئی 1886 میں چند مزدور رہنماؤں کی اپیل پر شکاگو کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے 4 لاکھ مزدوروں کی جانب سے ہڑتال کی گئی۔ مزدوروں کا مطالبہ تھا کہ ان کے کام کرنے کے اوقات 14 گھنٹے سے گھٹا کر 08 گھنٹے کیے جائیں۔ پر امن مظاہرین پر امریکی پولیس کی فائرنگ سے ایک محتاط اندازے کے مطابق 4 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ پاکستان کی پہلی لیبر پالیسی 1972 میں تشکیل دی گئی جس میں یکم مئی کو سرکاری تعطیل قرار دیا گیا تھا۔
یہ خبر پڑھیئے
ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …