تازہ ترین
جعلی شناختی کارڈز کا اجراء، نادرا کے 120 ملازمین برطرف

جعلی شناختی کارڈز کا اجراء، نادرا کے 120 ملازمین برطرف!

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث 120 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے اورغیرقانونی پروسیسنگ سے جاری کیے گئے ایک لاکھ 55 ہزار شناختی کارڈز بھی بلاک کیے ہیں۔

نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حساس ادارے کا کہنا ہے کہ بلاک کیے گئے شناختی کارڈز میں سے 603 کارڈز غیرملکی افراد کے استعمال میں تھے۔ خیبرپختونخوا کے 25 اضلاع سے 37 ہزار 618، پنجاب سے 35 ہزار 63 اور بلوچستان سے 23 ہزار 519 شناختی کارڈز جعلی نکلے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 ہزار603 اور 13 قبائلی اضلاع میں 5 ہزار 866 شناختی کارڈز کا اجراء جعلی پروسیسنگ سے ہوا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons