قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کی بیماری سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر نے دانت میں تکلیف کے بعد ایک عام دندان ساز سے علاج کرایا اور دندان ساز کے آلات سے شاداب خان کے خون میں ہیپاٹائٹس سی کا وائرس منتقل ہوا۔ نجی نیوز چینل نے شاداب خان کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شاداب خان دانتوں کے کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج کراتے تو انہیں ہیپاٹائٹس کا وائرس نہ لگتا، عام طور پر یہ وائرس حجام کی دکان اور ڈینٹسٹ کے آلات سے منتقل ہو جاتا ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر
30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …