محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں میں شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے، تاہم، اسلام آباد، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج گرمی کی شدت میں قدرے اضافے کا امکان ہے۔ دوپہر کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام کے وقت موسم معتدل رہے گا۔ صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ خبر پڑھیئے
چین- امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا قیام
چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی اجلاس میں طے پانے والے اہم …