چین کا کہنا ہے کہ وہ اسلحے کی تجارت کے عالمی معاہدے میں شامل ہونے پر غور کر رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اسلحے تجارت کے عالمی معاہدے کے مقاصد کی حمائت کرتا ہے، اور چین یہ سمجھتا ہے کہ اسلحے کی تجارت کا عالمی معاہدہ روایتی ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک اہم معاہدہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین عالمی برادری کی جانب سے اسلحے کی بین الاقوامی تجارت کے معیار کو قائم کرنے اور غیر قانونی اسلحہ کی منتقلی کے لئے کئے گئے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ متعلقہ ممالک بین الاقوامی ہتھیاروں کی تجارت کے کنٹرول کے میکانزم کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی اور علاقائی امن اور استحکام کی حفاظت کے لئے مزید کام کریں گے۔
یہ خبر پڑھیئے
ایمرجنسی نافذ کر کے ہی الیکشن ملتوی کیے جاسکتے ہیں: چیف جسٹس آف پاکستان
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایمرجنسی نافذ …