تحریک لبیک کے سرپرست اعلی پیر افضل قادری کا تحریکی جدوجہد سے سبکدوشی کا اعلان

تحریک لبیک کے سرپرست اعلی پیر افضل قادری کا تحریکی جدوجہد سے سبکدوشی کا اعلان!

تحریک لبیک کے سرپرست اعلی پیر افضل قادری نے تحریکی جدوجہد سے سبکدوشی کا اعلان کرتے ہوئے حکومت، عدلیہ اور فوج سے ان کی دل آزاری پر معافی بھی مانگی ہے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق پیر افضل قادری کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ میں حکومت، عدلیہ اور چیف آف آرمی اسٹاف کی دل آزاری پر انتہائی معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ انشااللہ تحریک لبیک کے ذمہ داران صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے معاملات بہتر کریں گے۔ پیر افضل قادری نے امید ظاہر کی ہے کہ تحریک کے ذمہ داران معاشرے کی اصلاح کے لیے کردار ادا کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو کلینیکل ٹرائلزکرنے کا لائسنس مل گیا

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فیز 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons