چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے تیس اپریل کو ریاستی کونسل کے رسمی کانفرنس کی صدارت کی جس میں پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دینے کے اقدامات کا تعین کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بے روزگاری انشورنس فنڈ کے ایک کھرب آرایم بی کو پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دینے یا کاروبار شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کیا جائے گا اور پیشہ ورانہ کالجز میں مزید دس لاکھ افراد کا اندراج کیا جائے گا۔
اجلاس میں پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانے کے تفیصلی اقدامات کا تعین کیا گیا۔ جن کے مطابق رواں سال ایک کروڑ پچاس لاکھ جبکہ اگلے تین سال کے دوران پانچ کروڑ افراد کو پیشہ وارانہ تربیت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ پیشہ ورانہ تربیت سے متعلق رقوم کے استعمال کی پالیسی کو بہتر بنایا جائے گا اور متعلقہ تربیتی کالجز میں اندراج کو بڑھانے کی حمایت کی جائے گی۔