تازہ ترین
یکم مئی سے شروع ہونے والی چار روزہ تعطیلات میں چینی شہریوں کی خدمات اور سیاحت کے شعبوں میں دلچسپی!

یکم مئی سے شروع ہونے والی چار روزہ تعطیلات میں چینی شہریوں کی خدمات اور سیاحت کے شعبوں میں دلچسپی!

رواں سال یکم مئی سے چین میں چار دن کی تعطیلات ہیں جس نے چینی عوام کے سیرو سیاحت کے جذبے کی تسکین کا ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ثقافت، تفریح، تعلیم اور خدمات کے شعبوں میں اخراجات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم مئی سے جاری چار روزہ تعطیلات کے دوران چین میں سولہ کروڑ ٹرپز متوقع ہیں۔ چین کا جنوبی شہر گوانگ چو سب سے مقبول سیاحتی منزل ہے جس کے بعد بیجنگ، سو چواور شنگھائی سمیت دیگر شہر مقبول سیاحتی منزلوں میں شامل ہیں۔ بیشتر سیاحوں نے اپنے سفر کے لیے تیزرفتار ریلوے کا انتخاب کیا ہے۔
اس کے علاوہ بیرون ممالک سیر کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ تھائی لینڈ، جاپان، سنگاپور سمیت دیگر ممالک چینی سیاحوں کی پسندیدہ منزلیں ہیں۔ متعلقہ ماہرین کے خیال میں چار روزہ تعطیلات میں کھپت کی منڈی کو بڑا فروغ ملے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شیوئی شیانگ کا ‘چینی زبان کی عالمی کانفرنس 2023’ سے اہم خطاب

 9 دسمبر کو ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons