تازہ ترین
سری لنکا کے بم دھماکوں میں کل چھ چینی شہری ہلاک!

سری لنکا کے بم دھماکوں میں کل چھ چینی شہری ہلاک!

سری لنکا میں تعینات چینی سفارت خارنے نے تیس اپریل کی شام کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ سری لنکا میں اکیس اپریل کو ہونے والے بم دھماکوں میں کل چھ چینی شہری ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

مختلف فریقوں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے واقعے میں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کی شناخت کی تصدیق کی گئی ہے۔ زخمی ہونے والے چینی شہریوں کو اپنے ملک واپس منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اکیس اپریل کو سری لنکا کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں دو سو پچاس سے زائد افراد ہلاک اور پانچ سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons