تازہ ترین
چین اور لاؤس کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کیلئے لائحہ عمل پر دستخط!

چین اور لاؤس کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کیلئے لائحہ عمل پر دستخط!

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے تیس اپریل کو لاؤس کی پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت باؤنگنانگ ورچیت سے بات چیت کی۔ فریقین نے چین، لاؤس ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مسلسل آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ بات چیت کے بعد شی جن پھنگ اور باؤنگنانگ ورچیت نے چینی کمیونسٹ پارٹی اور لاؤس پیپلز ریولوشنری پارٹی کے مابین چین لاؤس ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے لائحہ عمل پر دستخط کیے۔

باؤنگنانگ ورچیت نے پچیس اپریل سے شی جن پھنگ کی دعوت پر چین کا سرکاری دورہ کیا اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم میں شرکت کی۔ شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین اور لاؤس کو ترقیاتی اسٹریٹجی کو مضبوط بناتے ہوئے اقتصادی راہداری کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیئے اور علاقے کے انٹرکنیکشن، مشترکہ ترقی و خوشحالی کے لیے مزید کردار ادا کرنا چاہیئے۔ فریقین کو اقوام متحدہ، مشرقی ایشیائی تعاون، دریائے لان چھانگ – مے کونگ تعاون کے کثیرالطرفہ نظام میں صلاح و مشورے کو مضبوط بنانا چاہیئے۔
باؤنگنانگ ورچیت نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر عالمی و علاقائی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ لاؤس، چین ریلوے کی تعمیر سمیت اہم منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا تاکہ اس خطے کی ترقی و خوشحالی کو فروغ دیا جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

یورپی یونین کا کیف میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کرنے کا اعلان

  یورپی یونین کے اعلی نمائندہ برائے امور خارجہ و سلامتی پالیسی جوزف  بوریل نے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons