تازہ ترین
صدر، وزیراعظم کا محنت کشوں کے حقوق کو تحفظ دینے سے متعلق حکومت کے عزم کا اعادہ!

صدر، وزیراعظم کا محنت کشوں کے حقوق کو تحفظ دینے سے متعلق حکومت کے عزم کا اعادہ!

صدر ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر مزدروں کے حقوق کو تحفظ دینے سے متعلق حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے تاکہ انہیں عالمگیریت کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔

صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت محنت کشوں کی سماجی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ یہ دن ہمیں نہ صرف مزدوروں کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے بلکہ قومی ترقی کیلئے ان کی خدمات کااعتراف بھی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن دنیا بھر کے تمام ملکوں کی ترقی میں محنت کشوں کی قابل قدر خدمات کے اعتراف کا ایک موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامع اقتصادی ترقی کے ثمرات اس وقت تک حاصل نہیں کئے جاسکتے جب تک محنت کشوں کو تحفظ اور ترقی کے مواقع فراہم نہیں کئے جاتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے سفرمیں محنت کش مزدور ہمارے شراکت دار ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی طرز کی جدیدیت کے حوالے سے اندرونی منگولیا نیا باب تخلیق کرے:چینی صدر

چینی طرز کی جدیدیت کے حوالے سے اندرونی منگولیا نیا باب تخلیق کرے:چینی صدر

چین کے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے حالیہ دورے کے دوران، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons