تازہ ترین

ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس بڑی اہمیت کی حامل ہے، چین میں ایران کے قومی سیاحتی بیورو کے مندوب!

ایشیائی تہذیب و تمدن کی پہلی مذاکراتی کانفرنس مئی میں بیجنگ میں منعقد ہوگی۔ چین میں ایران کے قومی سیاحتی بیورو کے اول مندوب خلیفی حسین نے انتیس اپریل کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ایشیائی تہذیب و تمدن کی پہلی مذاکراتی کانفرنس بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ اس مذاکراتی کانفرنس سے مختلف تہذیب و تمدن کے باہم تبادلے اور افہام و تفیہم میں مدد ملے گی۔

خلیفی حسین نے کہا کہ منعقد ہونے والی ایشیائی تہذیب و تمدن کی پہلی مذاکراتی کانفرنس مختلف ممالک اور تہذیبوں کے آمنے سامنے تبادلے اورغلط فہمیاں دور کرنے کیلئے اچھا پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کامیاب ہو گی۔
خلیفی حسین کے مطابق ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس میں شریک ایرانی وفد کانفرنس کے دوران ایران کی غیر مادی ثقافت اور روایتی دستکاری کے حوالے سے نمائش منعقد کرے گا اور ایران کا مشہور موسیقی وفد افتتاحی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons