سرحد پر باڑ نصب کرنیوالی پاک فوج کی ٹیم پر افغانستان سے حملہ ، 3 جوان شہید،7 زخمی!

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پر باڑ نصب کرنیوالی پاک فوج کی ٹیم پر سرحد پار سے حملہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 60 سے 70 دہشتگردوں نے افغانستان کی حدود سے حملہ کیا، تاہم پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے جوابی کارروائی میں کئی دہشتگرد مارے گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید اور7 زخمی ہو گئے۔ شہید جوانوں میں لانس نائیک علی، لانس نائیک نذیراورسپاہی امداد اللہ شامل ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان تمام تر رکاوٹوں کے باوجود باڑ کی تنصیب کا عمل جاری رکھے گا، افغان فورسزاورحکام اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا باڑ کی تنصیب کا مقصد دہشت گردوں کی آمدورفت روکنا ہے، اسلئے افغان افواج کو سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق تعاون کرنا چاہیے۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons