پاک فضائیہ نے ہر سال 27 فروری کا دن آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے منانے کا اعلان کر دیا۔
ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں 264ویں ائیر اسٹاف پریزینٹیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل نے رواں سال 27 فروری کو بھارت کیخلاف پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ ہمیشہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے یاد رکھی جائے گی اور ہر سال اسے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے تمام افراد کو سلام پیش کرتا ہوں اور آئندہ بھی دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت انداز سے دیا جائے گا۔