افغانستان کی حکومت امن کے لیے تیار نہیں، امریکی واچ ڈاگ!

افغانستان کی حکومت امن کے لیے تیار نہیں، امریکی واچ ڈاگ!

امریکی واچ ڈاگ کا کہنا ہے افغانستان کی حکومت امن کیلئے تیار نہیں، جبکہ طالبان کے معاشرے میں دوبارہ انضمام تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ واچ ڈاگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان امن کیلئے اس وقت تک تیار نہیں جب تک ملک کی اعلی قیادت طالبان کے معاشرے میں دوبارہ انضمام کیلئے باقاعدہ حکمت عملی کا تعین اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اقدامات نہیں کرتی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکی حکومت افغان فوجی دستوں پر سالانہ 5 ارب ڈالر خرچ کرتی ہے۔ یاد رہے چند روز قبل امریکی امن مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا تھا افغانستان کے حوالے سے کسی بھی امن معاہدے کا دار و مدار طالبان کی جانب سے جنگ بندی پر ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons