مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم اور بر بریت کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے اپریل میں 13 مظلوم کشمیریوں کو فائرنگ اور تشدد کر کے شہید کر دیا، جبکہ حریت رہنماؤں سمیت 182 بیگناہ کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔ اپریل میں بھارتی فوج نے دہشتگردانہ کارروائیوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے 20 گھروں کو نذر آتش کرنے کے بعد مسمار کر دیا، جبکہ کئی گھروں میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔
یہ خبر پڑھیئے
سی پیک سے ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا
ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے آغاز کیے گئے …