احساس پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے ایک تاریخی پروگرام ہوگا، وزیر اعظم عمران خان!

احساس پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے ایک تاریخی پروگرام ہوگا، وزیر اعظم عمران خان!

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ مدینہ کی اسلامی فلاحی ریاست کی طرز پر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

تحریک انصاف کے 23ویں یومِ تاسیس کے موقع پر انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے ایک تاریخی پروگرام ثابت ہوگا- وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں چین کے تعاون سے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، کیونکہ چین پاکستان کی مدد کیلئے پرعزم ہے- وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں پاک چین یونیورسٹی قائم کی جائے گی، جس میں چین کے تعاون سے مصنوعی ذہانت کے شعبے کے حوالے سے بھی کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے یومِ تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی اصلاحات حکومت کے مقاصد کا اہم حصہ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو کلینیکل ٹرائلزکرنے کا لائسنس مل گیا

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فیز 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons