تازہ ترین
افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شمالی وزیرِستان میں حملے پر سخت احتجاج!

افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شمالی وزیرِستان میں حملے پر سخت احتجاج!

پاکستان نے افغان ناظم الامور کو آج دفتر خارجہ طلب کیا اور افغانستان سے دہشت گرد گروپوں کی طرف سے گزشتہ رات شمالی وزیرستان میں کیے جانے والے حملے پر سخت احتجاج کیا۔

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ رات صوبہ پکتیکا کے GAYAN اور BERMAL اضلاع میں گزشتہ رات پاک افغان سرحد عبور کر کے ستر سے اسی دہشت گردوں نے سرحد کے قریب فرائض انجام دینے والے پاکستانی فوجیوں پر حملہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج نے ان دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا اور دہشت گرد بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد چھوٹے چھوٹے گروپوں کی شکل میں افغانستان کے علاقے میں واپس چلے گئے۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons