مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیئے، چینی وزارت خارجہ!

مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیئے، چینی وزارت خارجہ!

چین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پراس کا مؤقف بہت واضح اور پختہ ہے کہ یہ تنازعہ متعلقہ فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیئے۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کنگ شوانگ نے کہا کہ مسعود اظہرکا نام ممنوعہ فہرست میں شامل کرنے کی منظوری کا مسئلہ کشمیر سے کوئی تعلق نہیں اوراس سے کشمیر کے دیرینہ تنازعہ پرچین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کردار ادا کیا ہے جو عالمی برادری کی جانب سے مکمل اعتراف کا متقاضی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین دہشت گرد اور انتہاپسند قوتوں کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی بھرپورحمایت جاری رکھے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons