اقوام متحدہ نے وینیزویلا کے حکام کو خبردار کیا ہے کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال نہ کیا جائے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے وینزویلا کے حزب اختلاف کے رہنما جوآن گوائیدو کی جانب سے فوج کو صدر نکولس مادورو کے خلاف کارروائی کرنے کے مطالبے کے بعد وینزویلا کے وزیر خارجہ سے بھی بات چیت کی۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی ادارے نے تعطل کے خاتمے کے لئے وینزویلا کے صدر اور حزب اختلاف کے رہنما کے درمیان بات چیت میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔