معروف ہدایتکارہ سنگیتا بیگم آجکل اپنی فلم ”تم ہی ہو“ کے لئے بہت پرجوش ہیں. ان کی یہ فلم دو برس سے التواء کا شکار ہے، ذرائع کے مطابق اب انہوں نے عیدالفطر پر اس فلم کی نمائش کی کوششیں تیز کردی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے عید پر ڈارپ ہونے کے بعد مذکورہ فلم کو بھی ریلیز کرنے کی پلاننگ شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سنگیتا بیگم نے مختلف سینما گھروں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں جبکہ فلم کا نیا ٹریلر سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا ہے. سنگیتا کا کہنا ہے کہ فلم کی نمائش کی تاریخ کا حتمی فیصلہ چند روز میں کر لیا جائے گا جبکہ ریلیز ہونے والا ٹریلر بھی باضابطہ نہیں ہے۔