تازہ ترین
چینی صدر کا نوجوانوں کے لئے خطاب، بیرون ملک زیر تعلیم چینی طلبہ کے لئے بے حد حوصلہ افزاء!

چینی صدر کا نوجوانوں کے لئے خطاب، بیرون ملک زیر تعلیم چینی طلبہ کے لئے بے حد حوصلہ افزاء!

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی چن پھنگ نے تیس اپریل کو تحریکِ چار مئی کی صد سالہ یادگاری کانفرنس سے اہم خطاب کیا۔ بیرونی ممالک میں زیر تعلیم یا ملازمت کرنے والے نوجوانوں کے لئے صدر شی چن پھنگ کا خطاب بے حد حوصلہ افزا رہا اور انہوں نے چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے لئے خدمات سرانجام دینے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
روس کی ماسکو یونیورسٹی میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی سکالر وانگ یوئے ہان نے کہا کہ صدر شی چن پھنگ نے اپنے خطاب میں نئے عہد میں چینی نوجوانوں کو اپنے عزائم بلند رکھتے ہوئے زمانے کی ذمہ داری سنبھالنے کا کہا ہے، ہم ان کی نصیحت کو یاد رکھیں گے اور ایک جدید، طاقتور ملک کی تکمیل کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔
جاپان کی واسیڈا یونیورسٹی کی طلبہ ایسوسی اشن کی سربراہ ما سی حوئی نے کہا کہ نئے عہد میں چینی نوجوانوں کے ذاتی مقاصد کی تکمیل مادر وطن کی محبت سے مشروط ہے۔ نوجوانوں کو زمانے کے لئے، مادر وطن کے لئے اور عوام کے لئے خدمات سرانجام دی جانی چاہیں اور اسی عمل میں اپنی زندگی کو بسر کیا جانا چاہیئے۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons