اسلام آباد میں تمام سرکاری سکولوں کو ماڈل سکولوں میں تبدیل کیا جائے گا، وزیر تعلیم!

اسلام آباد میں تمام سرکاری سکولوں کو ماڈل سکولوں میں تبدیل کیا جائے گا، وزیر تعلیم!

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد میں تمام سرکاری سکولوں کو ماڈل سکولوں میں تبدیل کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں سکول آئی ہیلتھ سکریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام میں بہتری کی ضرورت ہے تا کہ نجی سکولوں کے طلباء سرکاری سکول کی طرف آئیں۔ انہوں نے کہا کہ سکول آئی ہیلتھ سکریننگ پروگرام کے تحت دو لاکھ سے زائد طلبہ کی آنکھوں کا معائنہ کیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق طلبہ کو عینکیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ وزیرِ تعلیم نے کہا کہ اسلام آباد میں بچوں کے لئے جامع صحت پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons