حکومت پنجاب کا تحویل میں لئے گئے مدارس کا نصاب تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ!

حکومت پنجاب کا تحویل میں لئے گئے مدارس کا نصاب تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ!

حکومت پنجاب نے کالعدم تنظیموں کے زیر انتظام چلنے والے مدارس کو تحویل میں لینے کے بعد مدارس کا نصاب اور انتظامیہ کو فی الحال تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نئے احکامات کا مراسلہ بھی جاری کردیا ہے، جبکہ اس سے پہلے وزارت خارجہ نے مدارس کے نصاب اور انتظامی معاملات کو تبدیل کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مدارس کے نصاب اور انتظامیہ کو تاحکم ثانی تبدیل نہ کیا جائے اور محکمہ تعلیم کی ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons