کوئٹہ میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت پر آج سے مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی۔ میٹرو پولیٹن کے ایڈمنسٹریٹر میر فاروق لانگو کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک بیگز کے 12 گودام سیل کردئیے گئے ہیں، جبکہ پلاسٹک بیگ کی خرید و فروخت کرنے والوں کو 2 ماہ کا وقت دیا گیا تھا جس کی مدت آج ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ آج سے شہر میں ماحول دوست ‘بائیو ڈی گریڈیبل’ شاپرز متعارف کروائے جارہے ہیں، جبکہ نجی شعبے کے تحت بائیو ڈی گریڈیبل شاپنگ بیگ تیار کرنیوالے پلانٹ نے کام بھی شروع کردیا ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
بائیڈن کے لیے خطرے کی گھنٹی: امریکی ریاست ایریزونا میں پندرہ ہزار سے زائد ووٹرز کا نئی سیاسی جماعت پر اظہار اعتماد
امریکی ریاست ایریزونا میں 15ہزار سے زائد افراد نے جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے …