سعودی عرب کے ماہر فلکیات سدیر الرائی عبداللہ الخضیری نے کہا ہے کہ مملکت میں رمضان المبارک کا آغاز پیر 6 مئی سے ہوگا۔ العربیہ ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سعودی ماہر فلکیات نے کہا کہ سعودی عرب میں رویت ہلال فلکی حساب کے مطابق نہیں ہوتا بلکہ اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیا جاتا ہے۔