وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ مالدیپ اور سری لنکا منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے 2 مئی کو ایک روزہ دورہ مالدیپ جبکہ 3 سے 5 مئی تک سری لنکا کا دورہ کرنا تھا تاہم سری لنکا میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر دورہ منسوخ کیا گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کا دورہ سری لنکا دوسری بار منسوخ کیا گیا ہے، اس سے قبل وزیر خارجہ کو مارچ کے پہلے ہفتے میں سری لنکا جانا تھا۔
یہ خبر پڑھیئے
ایمرجنسی نافذ کر کے ہی الیکشن ملتوی کیے جاسکتے ہیں: چیف جسٹس آف پاکستان
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایمرجنسی نافذ …