قانون بدعنوان عناصر کے خلاف ضرور حرکت میں آئے گا، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب اور معیشت ساتھ چل سکتے ہیں اور کوئی طاقت نیب کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی۔ ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف قانون ضرور حرکت میں آئے گا اور جو لوٹ مار کرے گا اسے نیب کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب اور بدعنوانی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوانوں کو اس سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے:بلال اظہر

اقتصادی و توانائی کے بارے میں وزیراعظم کے رابطہ کار بلال اظہر کیانی نے کہا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons