دورہ انگلینڈ کے 3 ورام اپ میچز میں حصہ نہ لینے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ 5 مئی کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے جانیوالے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ انتخابی کمیٹی نے 38 سالہ محمد حفیظ کو 2019ء ورلڈ کپ اسکواڈ کے 15 کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے، تاہم ان کی عالمی کپ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔ محمد حفیظ دبئی میں 16 فروری کو کھیلے جانیوالے پی ایس ایل میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد 24 فروری کو انگلینڈ میں سرجن مائیک ہیٹن نے ان کے دائیں ہاتھ کی سرجری کی۔
یہ خبر پڑھیئے
ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …