تازہ ترین

صدر کا ماحولیاتی مسائل اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لانے پر زور!

صدرڈاکٹرعارف علوی نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پر زور دیا ہے اور تمام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں قدرتی آفات کی پیشگوئی اور ان سے نمٹنے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ کا کردار کے موضوع پر چار روزہ علاقائی ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدرنے کہا کہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے کیونکہ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار کے باعث قدرتی ماحول میں عدم توازن پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے ملک میں مزید پودے لگانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کا واحد قدرتی ذریعہ ہیں۔
صدرنے کہا کہ حکومت نے ملک بھرمیں دس ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے کیونکہ اس سے ماحولیاتی مسائل پر بڑی حد تک قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ہر شخص کو انفرادی سطح پر اپنا کردار بڑھ چڑھ کر ادا کرنا چاہیئے۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons