تازہ ترین

حکومت معاشرے کے پسماندہ افراد کی بہتری کے لئے پُرعزم ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان!

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے پسماندہ افراد کی بہتری کے لئے پُرعزم ہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ حزب اختلاف موجودہ حکومت کی گزشتہ پانچ ماہ سے قانون سازی کی کوششوں میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور اقتدارمیں سندھ حکومت صحت اور دوسرے شعبوں میں بہتری نہیں لاسکی۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے عوام کا واضح مینڈیٹ موجود ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

91.4 فیصد افراد کی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین کے تعاون کی تعریف ، سی جی ٹی این سروے

 موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کی 28 ویں کانفرنس آف …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons