اقوام متحدہ میں پاکستان نے سلامتی کونسل میں مزید جمہورری، شفاف اور مؤثر اصلاحات کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
نیویارک میں سلامتی کونسل میں اصلاحات سے متعلق اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مجوزہ اصلاحات عالمی ادارے میں مستقل اورغیرمستقل رکن ملکوں کی تعداد میں اضافے پرمبنی ہونی چاہئیں۔