پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عظیم خدمات انجام دی ہیں، آرمی چیف!

پشاور میں خیبرپختونخوا کی مختلف یونیورسٹوں کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور اس کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب سماجی اقتصادی ترقی کے ذریعے ان کامیابیوں کے ثمرات کے حصول کا وقت ہے جس میں تعلیم کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو ولولہ انگیز اور باصلاحیت نوجوانوں سے نوازا ہے اور ملک کا مستقبل ان سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی واقتصادی ترقی کے ذریعے پائیدارامن کی طرف پیشرفت سب سے مقدم ہے اور ہم تمام دشمن قوتوں اور ان کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے جو ہماری کامیابیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کررہی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی صدر شی جن پھنگ کا شنگھائی اور جانگ سو کا دورہ

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین  کے صدر  مملکت  اور مرکزی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons