دو مئی کو آسیان اور چین-جاپان-جنوبی کوریا کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بنکوں کے سربراہوں کی بائیسویں کانفرنس فجی کے شہر نادی میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں عالمی و علاقائی اقتصادی صورتحال، آسیان،چین، جاپان اور جنوبی کوریا یعنی تین جمع دس کے خطے میں مالیاتی تعاون کے نظریے اور نظام کی اصلاحات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں علاقائی و عالمی معیشت کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے۔
کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ کشیدہ عالمی اقتصادی صورتحال کے پیش نظر عالمی معیشت کی ترقی کے لیےتین جمع دس کا یہ خطہ اہم ہے۔تاہم اس خطے کو تجارتی تنازعات ، بیرونی مانگ کی کمی اور سخت عالمی مالیاتی صورتحال سمیت کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔آسیان کے رکن ممالک، چین ، جاپان اور جنوبی کوریا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی اپنی صورتحال کے مطابق پالیسیز کا سنجیدگی سے استعمال کر کے پائیدار ، متوازن اور اشتراکی مالیاتی پالیسی کے مستحکم نفاذ کو یقینی بنائیں گے ۔ مختلف فریقین نے اصولوں کی بنیاد پر کثیرالجہتی تجارتی نظام کی حفاظت اور کھلے پن پر قائم رہنے کا اعادہ کیا ہے اور تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کی ہے۔
کانفرنس میں “تین جمع دس مالیاتی تعاون کی حکمت عملی کی روح ” نامی دستاویز کی منظوری دی گئی ہے اور اتفاق کیا گیا ہے کہ علاقائی اقتصادی ترقی اور علاقائی معیشت کی یکجہتی کو فروغ دیا جائے گا۔
کانفرنس میں سی ایم آئی ایم یعنی چانگ مائی انیشیٹیو ملٹی لیٹر لائزیشن کی، مقامی کرنسی سرمایہ کاری گائیڈ اور اے بی ایم آئی یعنی ایشیائی بانڈ مارکیٹ انیشیٹیو کی نئی، درمیانے درجے کے روڈ میپ کی منظوری دی گئی ہے۔
چین کے وزیرخزانہ لیو کھون نے کانفرنس میں فریقین کو موجودہ تعاون کو آگے بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔