صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے- اسلام آباد میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے طلباء کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ سی پیک سے فاٹا اور خیبر پختونخوا سب سے ذیادہ مستفید ہوں گے۔ ادھر صدر مملکت سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ تکمیل کے قریب ہے، جبکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
چین- امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا قیام
چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی اجلاس میں طے پانے والے اہم …