چین کے شمال مشرقی شہر فو شین میں اقتصادی ترتیب نو کو فروغ دیا جا رہا ہے!

چین کے شمال مشرق میں واقع صوبہ لیاؤ نینگ کا شہر فو شین، چینی ریاستی کونسل کی جانب سے ان شہروں کی فہرست میں شامل ہے جو قدرتی وسائل سے محروم ہیں تاہم اب اس شہر کی ترقی کے لئے حیاتیات کی بحالی اور جدت کاری کو مربوط بنایا جا رہا ہے۔

جون دو ہزار پانچ میں فو شین شہر میں ہائی چو کے مقام پر ایشیاء کی سب سے بڑی کوئلے کی کھلی کان کو قدرتی وسائل سے محروم ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔ بعد میں اس کان کے مقام پر ایک تفریحی باغ بنایا گیا جو لوگوں کے لئے سیروتفریح کا ایک بہترین مقام بن گیا۔ فو شین شہر میں کان کے علاقوں میں حیاتیاتی بحالی اور متعلقہ وسائل کی دریافت اور ان کا از سر نو استعمال اقتصادی ترتیب نو کا پہلا قدم ہے۔ دو ہزار چار سے فو شین شہر میں حیاتیاتی بحالی کے لئے چوہتر کروڑ آر ایم بی سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے اور توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں یہاں حیاتیاتی بحالی اور اقتصادی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر شی جن پھنگ کی نیپالی وزیراعظم سے ملاقات

23 ستمبر کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو  کے  ویسٹ لیک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons