سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں ضمانت سے متعلق توسیع کی نظرثانی دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔
عدالت نے نواز شریف کی علاج کے حوالے بیرون ملک جانے کے حوالے سے بھی دائر درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ سمیت عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع اور بیرون ملک علاج کی درخواستوں پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کی ضمانت میں توسیع کی جائے تاکہ وہ اپنا مکمل علاج کراسکیں۔