تازہ ترین
کہکشائیں

ایک ہی جگہ 265,000 مختلف کہکشائیں …

ہبل خلائی دوربین کی لاتعداد تصاویر کو جوڑ کر ایک حیرت انگیز تصویر بنائی گئی ہے جس میں ایک ہی جگہ 265,000 مختلف کہکشائیں دیکھی جاسکتی ہیں۔

اس تصویر کو ہبل پر کام کرنے والی ایک مخصوص ٹیم نے بنایا ہے جسے ہبل لیگسی فیلڈ کا نام دیا گیا ہے۔ تصویر کا مدھم ترین نقطہ بھی ایک بہت بڑی کہکشاں کو ظاہر کرتا ہے۔ تصویر بنانے میں ماہرین نے کئی سال لگائے ہیں اور کئی ہزار تصاویروں کو جوڑ کر ایک موزائیک بنایا ہے جس میں ہزاروں فلکیاتی اجسام کو سمویا گیا ہے۔ ان میں سے بعض کہکشائیں زمین سے اربوں نوری سال کے فاصلے پر واقع ہیں جو کائنات کے ابتدا میں پیدا ہوئی تھیں۔ لگ بھگ 7500 مختلف تصاویر سے بنائے جانے والے اس پوسٹر میں کہکشاؤں کو مختلف طولِ موج مثلاً حقیقی روشنی، الٹراوائلٹ اور ایکس رے وغیرہ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ 16 برس کا ڈیٹا استعمال کیا گیا ہے اور ان تصاویر کی پروسیسنگ کے لیے کئی سافٹ ویئر اور 31 ہبل پروگراموں سے مدد لی گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

جوڑ میلہ:200 سے زائد سکھ یاتری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے

جوڑ میلہ:200 سے زائد سکھ یاتری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے

دو سو سے زائد سکھ یاتری اپنے مذہبی تہوار جوڑ میلہ میں شرکت کے لئے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons