چین کے صدر شی جن پھنگ نے چار مئی کو مہا وچارلا لو کونگ کو تھائی لینڈ کا بادشاہ بننے پر مبارک باد کا خصوصی پیغام بھیجا۔
اپنے تہنیتی پیغام میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر میں چینی حکومت اور چینی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے اور ذاتی طور پر آپ کو اور تھائی عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آپ چینی عوام کے پرانے دوست ہیں اور طویل عرصے سے چین، تھائی دوستانہ تعلقات پر توجہ دیتے ہوئے اس کی حمایت کرتے ہیں۔
میرے لئے چین، تھائی تعلقات کی ترقی پر بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ میں آپ کے ساتھ مل کر مستقبل میں بھی چین، تھائی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہوں۔ میں امید کرتا ہوں آنے والے دنوں میں چین، تھائی روایتی دوستی کو مسلسل فروغ دیا جائے گا، دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا اور دونوں ممالک کے جامع اسٹریٹجک تعاون کے ساتھی کے تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔